ڈی پی ایس وہاڑی میں طلبہ کیلئے ہیلتھ سکریننگ شروع
قد، وزن، نظر، دانتوں اور غذائی ضروریات کا جائزہ، صحت پروفائل مرتب
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی میں طلبہ کی صحت، غذائیت اور جسمانی نشوونما کا جائزہ لینے کیلئے ہیلتھ اسکریننگ پروگرام شروع کردیا گیا۔ پروگرام کے دوران طلبہ کے قد و وزن کی پیمائش، عمومی طبی معائنہ، غذائی ضروریات کا جائزہ، نظر اور دانتوں کی جانچ سمیت صحت سے متعلق مکمل پروفائل مرتب کیا جارہا ہے ۔پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول کرن آصفاق گل نے کہا کہ پروگرام کا مقصد بچوں کی بہتر نگہداشت اور صحت کے مسائل کی بروقت نشاندہی کرنا ہے ۔ بعض اوقات والدین بھی بچوں کو درپیش صحت کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ نہیں ہوتے ، اس لیے بچوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔ ہر طالب علم کے قد، وزن اور دیگر طبی معلومات کا ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی مسئلے کی بروقت تشخیص اور تدارک ممکن بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ صحت مند بچے بہتر انداز میں تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اسکریننگ کے دوران طلبہ کو صحت اور غذائیت کے حوالے سے ضروری رہنمائی بھی فراہم کی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments