ایچ ای سی ریسرچ ایوارڈز کااعلان بہترین پبلیکیشن کیلئے 10لاکھ انعام

ایچ ای سی ریسرچ ایوارڈز کااعلان  بہترین پبلیکیشن کیلئے 10لاکھ انعام

ملتان (خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے ریسرچ ایوارڈز 2026-27 کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان بھر کے محققین، اساتذہ اور ۔۔۔

سکالرز سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ ایچ ای سی کے مطابق ایوارڈز کا مقصد فکری و سماجی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے محققین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ مقابلہ تین بنیادی کیٹیگریز، بہترین ریسرچر، بہترین ینگ ریسرچر اور بہترین پبلیکیشن پر مشتمل ہوگا۔ ۔ بہترین پبلیکیشن ایوارڈ کے تحت 10 لاکھ روپے ، جبکہ بہترین ریسرچر اور 40 سال سے کم عمر بہترین ینگ ریسرچر کے لیے پانچ، پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...