شہریوں کو دہلیز پر ریلیف فراہمی کا ہدف،پولیس موبائل پنل وین کا آغاز

شہریوں کو دہلیز پر ریلیف فراہمی کا ہدف،پولیس موبائل پنل وین کا آغاز

موبائل یونٹس کو دور دراز علاقوں میں بھیجا جائے گا، موقع پر ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت،ڈرائیونگ لائسنس بنوانا ممکن

ملتان (کرائم رپورٹر)ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عوام کو سرکاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے موبائل پنک وین اور موبائل یونٹس کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ان یونٹس کے ذریعے شہریوں کو مختلف خدمات ان کے علاقوں میں ہی فراہم کی جائیں گی، جس سے انہیں دفاتر کے چکر لگانے اور طویل انتظار سے نجات ملے گی۔ موبائل یونٹس کو ملتان شہر کے مختلف دیہی اور دور دراز علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر بھیجا جائے گا، جہاں شہری اپنی شکایات اور مسائل موقع پر درج کراسکیں گے ۔ شہریوں کی شکایات پر قانون کے مطابق موقع پر ہی ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، تاکہ بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔ موبائل پنک وین کے ذریعے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولیات بھی ان کے علاقوں میں فراہم ہوں گی۔ حکام کے مطابق موبائل یونٹس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔ شہریوں نے اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موبائل یونٹس کا دائرہ کار مزید علاقوں تک بڑھایا جائے گا۔ ان سہولیات سے شہریوں کے وقت اور اخراجات کی بچت کے ساتھ سرکاری اداروں تک رسائی بھی آسان ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...