بجلی کی لوڈشیڈنگ، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

 بجلی کی لوڈشیڈنگ، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

گرمی اور مچھروں کے باعث شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور

دھنوٹ(نامہ نگار) دھنوٹ اور مضافات میں رات کے اوقات بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا۔ واپڈا حکام کے مطابق یہ فورس لوڈشیڈنگ ہے ، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل بجلی بندش کے باعث گرمی اور مچھروں میں راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کے مطابق رات کے وقت بجلی کی بار بار بندش سے معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ بزرگوں، بچوں اور مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...