خاتون اور بیٹیوں پر تشدد، دو مقامات سے اسلحہ برآمد

 خاتون اور بیٹیوں پر تشدد، دو مقامات سے اسلحہ برآمد

ملزمان کی دھمکیاں، ہوائی فائرنگ پر پولیس کی کارروائی، پسٹل اور گولیاں برآمد

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے میں خاتون اور اس کی دو بیٹیوں پر مبینہ تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ روبینہ بی بی کی درخواست کے مطابق عرفان عرف فانی، محمد فہد اور دو نامعلوم افراد نے اسے اور بیٹیوں مقدس فاطمہ اور سندس فاطمہ کو گالم گلوچ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔ عرفان نے پسٹل نکال کر دھمکیاں دیں، جبکہ خاتون کا بازو مروڑا اور بیٹیوں کو تھپڑ مارے ۔ اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر انہیں چھڑایا۔ پولیس نے ایک مقدمے کی تفتیش کے دوران ملزم فیصل یامین کی نشاندہی پر 30 بور پسٹل اور دو گولیاں برآمد کرلیں۔ ایک اور کارروائی میں ہوائی فائرنگ کے ملزم محمد فہیم کی گرفتاری کی کوشش کی گئی، جو پسٹل پھینک کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...