کوٹ ادو : ایک ہی رات ڈکیتی، چوری کی5وارداتیں
گن پوائنٹ پر ساڑھے 14لاکھ چھینے ، نقدی، زیورات، مویشی اور مٹی چوری
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کوٹ ادو میں ایک ہی رات ڈکیتی اور چوری کی پانچ وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے مال و اسباب سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ قصبہ گجرات کے علاقے میں چار مسلح افراد نے میاں اللہ رکھا اور اس کے بھائی سے گن پوائنٹ پر بیعانہ کی مد میں وصول کیے گئے 14 لاکھ 50 ہزار روپے چھین لیے ۔ تھانہ سٹی کے علاقے میں مدرسے سے ہنڈا 70 موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ ایک گھر کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 30 ہزار روپے ، موبائل فون اور ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات سمیت 6 لاکھ 68 ہزار روپے کا سامان چوری کرلیا گیا۔ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے میں بھانے سے دو بکریاں اور ایک بکرا، جبکہ تھانہ صدر کے علاقے میں مبینہ طور پر 166 ڈمپر مٹی چوری کرلی گئی۔ پولیس نے تمام مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments