گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی
ملتان (کرائم رپورٹر )گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نواجوان نے خودکشی کرلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ۔
سٹی جلالپور کے علاقے موضع موچی پنوہان کا رہائشی اشفاق نے گھریلو تنازعہ پر دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے گندم والی گولیاں کھالیں جسے حالت غیر ہونے پر اہلخانہ ٹی ایچ کیو ہسپتال لائے جہاں ڈاکٹرز نے نشتر ہسپتال ریفر کردیا نشتر ہسپتال میں مذکورہ نوجوان کا علاج معالجہ جاری تھا کہ دوران علاج چل بسا ۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مذکورہ نوجوان کی خودکشی کے متعلق تفتیش کا آغاز کیا تو وجہ شادی کا معاملہ معلوم ہوا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments