انجمن تاجران اللہ وسایا چوک الیکشن،تاجر اتحاد گروپ کامیاب
ملتان (لیڈی رپورٹر )انجمن تاجران اللہ وسایا چوک تا ہیڈ ڈمری والا کے انتخابات تاجر اتحاد گروپ 220ووٹوں سے کامیاب سید ندیم شاہ بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے۔
چیئرمین الیکشن کمیٹی حافظ یاسر رحمن نے معاونین شہوار حسین، طارق سلیم کے ہمراہ الیکشن نتائج کا علان کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابات میں دو گروپوں نے حصہ لیا کل 291 ووٹوں میں سے 246ووٹ کاسٹ ہوئے 4ووٹ مسترد ہوئے تاجر اتحاد گروپ نے 235ووٹ جبکہ تاجر فرینڈ ز گروپ نے صرف07ووٹ حاصل کئے یوں تاجر اتحاد گروپ 220ووٹوں سے کامیاب قرار پایا اور سید ندیم شاہ بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments