موٹروے پولیس کی کارروائی مسروقہ کار پکڑلی ، ڈرائیور گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے این فائیو سنٹرل زون، بہاولپور کے قریب چوری شدہ کار برآمد کر لی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سیف سٹی بہاولپور اور لودھراں کی نشاندہی پر گاڑی کو روکا گیا۔ گاڑی چوری شدہ ثابت ہونے پر ڈرائیور عبدالحق کو حراست میں لے لیا گیا۔ موٹروے پولیس نے برآمد شدہ گاڑی اور ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ صدر لودھراں کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments