آوارہ کتوں کا حملہ، پہلی جماعت کا طالب علم زخمی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)گرین ٹاؤن میں دو آوارہ کتوں نے پہلی جماعت کے آٹھ سالہ طالب علم پر حملہ کرکے اسے کاٹ لیا۔۔۔
، جس سے بچہ زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد زخمی طالب علم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی بچے کی شناخت محمد سلطان ولد رانا محمد راشد کے نام سے ہوئی ہے ۔ بچے کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی اور کتے کے کاٹنے سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی گئی۔گرین ٹاؤن میں آوارہ کتوں کی موجودگی سے شہریوں، خصوصاً بچوں کی حفاظت کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ تاکہ بچوں اور دیگر شہریوں کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments