بچے کا قتل،جماعت اسلامی کابہن بھائیوں کی کفالت کا اعلان

بچے کا قتل،جماعت اسلامی کابہن بھائیوں کی کفالت کا اعلان

دوبچوں کی تعلیم و کفالت ، خاندان کو روزگار فراہم کرنیکی کوشش کی جائیگی

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی نے ملتان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار تلے کچلے جانے والے وسیم عباس کے بہن بھائیوں کی تعلیم اور کفالت کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ وسیم عباس کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ملک میں انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان ہے ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے وسیم عباس کے بھائی سجاد حسین اور بہن معصومہ فاطمہ کی تعلیم اور کفالت کا اعلان کیا ہے ۔ اس سلسلے میں سید ذیشان اختر جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں قیم صوبہ ثناء اللہ سہرانی، نائب امیر صوبہ صہیب عمار صدیقی، ضلعی امیر رانا عمر دراز فاروقی، سٹی امیر پروفیسر افتخار ہاشمی، رانا شمشاد احمد، ارشاد چیمہ، احمد جمال بلوچ، امین افضل اور رانا وحید سمیت مقامی رہنماؤں کے ہمراہ مظفرگڑھ کے علاقے دولت پور میں وسیم عباس کے گھر پہنچے ۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ذیشان اختر نے کہا کہ وسیم عباس کی موت انصاف کے نظام کے لیے ایک بڑا سوال ہے ۔ پیسے کی بنیاد پر کسی کی جان لے لینا نظام عدل پر طمانچہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن وسیم عباس کے دونوں بہن بھائیوں کی تعلیم اور کفالت کرے گی، جبکہ متاثرہ خاندان کو روزگار فراہم کرنے کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...