مچھلی بازار میں تجاوزات ہٹانے پر عملے پر تشدد، مقدمہ درج
بورے والا (نمائندہ دنیا )بورے والا کے مچھلی بازار میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کی کوشش کے دوران سہولت بازار کے انچارج راؤ نوید اور ان کے عملے کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔۔۔
؛ ذرائع کے مطابق بازار میں ریڑھیوں اور سٹالز کی صورت میں قائم تجاوزات کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک کو آگاہ کیا گیا تھا جس کے بعد انچارج راؤ نوید عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی تو مافیا نے ان پر تشدد کر دیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments