ایس او پیز کی خلاف ورزی، فیلڈ سٹاف کیخلاف سخت ایکشن کے احکامات

ایس او پیز کی خلاف ورزی، فیلڈ سٹاف  کیخلاف سخت ایکشن کے احکامات

ملتان(خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ساجد حسین گوندل نے سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے۔۔

 والے فیلڈ سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ایکشن لینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور کہا ہے کہ انسانی جان سب سے زیادہ قیمتی ہے اسے لاپرواہی اور غفلت کے باعث گنوانا کوتاہی ہے ۔ سیفٹی سیل کی ٹیمیں ٹی اینڈ پی/پی پی ای استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں ۔ گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن میں ایس ڈی او سیفٹی میپکو ملتان سرکل خاور سجاد کی سربراہی میں ٹی اینڈ پی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ دورانِ پریڈ مطلوبہ ٹولز اینڈ پلانٹ پیش نہ کرنے پر متعلقہ اہلکاروں کو 2 وضاحتی نوٹس جاری کئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...