سموگ کنٹرول پروگرام، محکمہ زراعت کی ٹیمیں متحرک

سموگ کنٹرول پروگرام، محکمہ زراعت کی ٹیمیں متحرک

145اینٹی سموگ سکواڈ فیلڈ میں متحرک، 187بیلرز کام میںمصروف

ملتان (وقائع نگار خصوصی)پنجاب کے مطابق سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت محکمہ زراعت پنجاب پوری طرح چوکس اور متحرک ہے ۔دھان کے علاقوں میں کاشتکاروں کیلئے آگاہی مہم کے سلسلہ میں مساجد سے 43ہزارسے زائد اعلانات کرائے گئے جبکہ 5لاکھ4ہزار سے زائد تنبیہی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے آگاہی مہم کو مزید نتیجہ خیز بنانے کیلئے سوشل میڈیا کا موثر استعمال بھی کیا جا رہا ہے ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ سموگ کے خلاف جاری مہم کو مزید موثر بنانے کیلئے 145اینٹی سموگ سکواڈ فیلڈ میں مصروفِ عمل ہیں۔اس کے علاوہ دھان کی باقیات کی جدید مشینری کے ذریعے تلفی کیلئے 187بیلرز فیلڈ میں کام کر رہے ہیں اور اب تک 1لاکھ28ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر بیلز کا استعمال کیا گیا ہے ۔مزید براں، 1259کبوٹا ہارویسٹرز بھی فیلڈ میں کام کر رہے ہیں جن کے ذریعے 5لاکھ 21ہزار سے زائد رقبہ پر دھان کی باقیات کی تلفی عمل میں لائی گئی ہے ۔اب تک صوبہ بھر میں دھان کی فصل کو آگ لگانے کے 118واقعات ہوئے ہیں۔ دھان کی باقیات کو آگ لگانے والے عناصر کو مجموعی طور پر 10لاکھ65ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 55ایف آئی آرز کا اندراج عمل میں لایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...