باپ کے قتل میں ملوث بیٹے کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)شاہ شمس پولیس نے باپ کو قتل کرنے کے الزام میں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
شاہ شمس پولیس کو تنویر احمد نے بتایا کہ کزن نے کال کرکے بتلایا کہ نوید نے گھر میں والد کے ساتھ لڑائی جھگڑا کیا اور اینٹ و بلے کے پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا والد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔میرے بھائی نوید کا ذہنی توازن درست نہ تھا جس کا علاج معالجہ بھی جاری ہے ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments