کار کی ٹکر سے 51 سالہ لوڈررکشہ کاڈرائیور جاں بحق

 کار کی ٹکر سے 51 سالہ لوڈررکشہ کاڈرائیور جاں بحق

حادثہ موضع چودھری میں تیز رفتاری سے پیش آیا، کار سوار کے خلاف مقدمہ

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)تیز رفتار کار کی لوڈر رکشہ کوٹکر،51 سالہ رکشہ ڈرائیور جاں بحق، کار سوار کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع چوہدری میں تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 51 سالہ عبدالغفور جاں بحق ہوگیامدعی مقدمہ غلام یسین کے بیان کے مطابق ملزم موضع بھو بھڑ مستقل محمد عدیل بھٹی اپنی سیاہ رنگ کی کار انتہائی تیزرفتاری اور غفلت و لاپرواہی سے چلا رہا تھا کہ اس نے عبدالغفور کے لوڈر رکشہ کو زور دار ٹکر مار دی،جس کے نتیجہ میں رکشہ کو نقصان پہنچا جبکہ عبدالغفورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو نے واقعے کے حوالے سے مدعی کے بیان پر ملزم محمد عدیل کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی۔ادھر چوک سرور شہید میں میانوالی روڈ پر پٹھان ہوٹل کے قریب تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا نے سے میاں بیوی اور دو کمسن بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...