محکمہ بلڈنگ کا اہلکار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
جلال پورپیروالا(نامہ نگار)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کی جلال پور میں کارروائی،محکمہ بلڈنگ کے ایک اہلکار کو مبینہ طور پر 15 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔۔
تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں بدعنوانی کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں.اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان بشارت نبی کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن خانیوال مختار حسین اور ان کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں جلال پور میں ٹریپ ریڈ کارروائی کی.اینٹی کرپشن حکام کے مطابق محکمہ بلڈنگ کے اہلکار مختیار پر الزام ہے کہ اس نے سائل حسنین سے دکانوں کے نقشوں کی منظوری کے عوض 15 ہزار روپے رشوت وصول کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments