عبدالحکیم بستی نظام آباد ، غیرت کے نام پر 1 شخص قتل
مقتول 126 پندرہ ایل میاں چنوں کا رہائشی ، نجی بینک میں ملازم تھا
عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )بستی نظام آباد میں غیرت کے نام پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے ، جو 126 پندرہ ایل میاں چنوں کا رہائشی اور نجی بینک میں ملازمت کرتا تھا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ قتل کی وجوہات اور حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments