فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں 60کلو مضر صحت گوشت تلف
ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خانیوال اور میاں چنوں میں تین مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 60 کلو مضر صحت گوشت تلف، جعلی برانڈز کے نام سے تیار کردہ 150 لٹر پانی کی بوتلیں، پیکنگ میٹریل اور بھاری مشینری ضبط کرلی۔
خلاف ورزیوں پر مقدمات درج کروا دیئے گئے جبکہ مصالحہ چکی اور واٹر پلانٹ کی پروڈکشن اصلاحات تک بند کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 113 ٹن آر، فضل پارک گرین ٹاؤن خانیوال اور لطیف باغ میاں چنوں میں میٹ شاپ، مصالحہ چکی اور واٹر پلانٹ کی انسپکشن کی۔ اس دوران متعدد سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ میٹ شاپ سے برآمد ہونے والا 60 کلو باسی، بدبودار اور مضر صحت گوشت موقع پر تلف کردیا گیا۔ اسی طرح معروف برانڈز کے نام سے جعلی پانی کی بوتلیں تیار کرنے اور نقلی لیبلنگ کے ذریعے صارفین کو دھوکہ دینے پر واٹر پلانٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 150 لٹر پانی کی بوتلیں، پیکنگ میٹریل اور بھاری مشینری ضبط کرلی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے قوانین کی خلاف ورزی پر ملزموں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے جبکہ مصالحہ چکی اور واٹر پلانٹ کی پیداوار اصلاحات مکمل ہونے تک بند کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments