21 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں، جہیز اور سلامی فراہم

21 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں، جہیز اور سلامی فراہم

لائنز کلب، الرحمن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے شادیوں کی تقریب منعقد

ملتان (لیڈی رپورٹر)لائنز کلب ملتان مڈٹاؤن کے زیر اہتمام اور الرحمن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے 21 مستحق اور نادار بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں دولہوں اور دلہنوں کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر جوڑوں کو سلامی اور جہیز کا ضروری سامان بھی فراہم کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لائنز کلب ملتان مڈٹاؤن کے صدر حفیظ احمد ملک نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحق خاندانوں کی خوشیوں میں شریک ہونا لائنز کلب کا بنیادی مشن ہے ۔ 21 مستحق بچیوں کی شادیوں کا اہتمام ایک اہم فلاحی اقدام ہے ، جبکہ کلب کا اگلا ہدف 100 بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد ہے تاکہ مزید ضرورت مند خاندانوں کی مشکلات کم کرکے ان کے گھروں میں خوشیاں لائی جا سکیں۔

سیکنڈ وائس ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹرنیشنل پاکستان چودھری الطاف شاہد نے کہا کہ معاشرے میں بہت سی بچیاں جہیز اور مالی وسائل کی کمی کے باعث شادی سے محروم رہ جاتی ہیں۔ ان کی شادیوں کا اہتمام کرکے باعزت رخصتی اور خوشیوں کے مواقع فراہم کرنا عظیم انسانی خدمت ہے ۔ مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کو ایسے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔الرحمن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین عبدالحفیظ خان نے کہا کہ فاؤنڈیشن ملک بھر میں مستحق اور نادار بچیوں کی شادیوں کے لئے کوشاں ہے اور اس کارِ خیر کو مزید وسعت دینے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...