مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کرنے کاحکم
ملتان (کورٹ ر پورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو گھر میں گھس کر قتل کی دھمکیاں د ینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم رمضان کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ۔
عدالت نے شہری کو فا ئر نگ کر کے قتل کر نے مقدمہ میں ملوث ملزم کلیم حسین کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں ملوث ملزم حقنواز کی ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد منظورکرنے کا حکم دیا ۔ عدالت نے خاتون کو زیادتی کی نیت سے اغوا کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم آصف کی ضمانت وکلا بحث کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کامران کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت نے شہری کو فا ئر نگ کر کے ز خمی کر نے مقدمہ میں ملوث ملزم غلام حسین کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم اعجاز حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ندیم کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم اکرم کی ضمانت کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments