سی پی او کی مقابلے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت
ملتان (لیڈی رپورٹر)گزشتہ روز تھانہ مترُو کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبلان کی عیادت کے لئے سی پی او ملتان اور آر پی او ملتان نے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔۔
اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبدالقادر خان اور ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر زاہد ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ ڈاکٹر عبدالقادر خان نے سی پی او اور آر پی او ملتان کو زخمی کانسٹیبلان کے علاج کے حوالے سے اب تک کی مکمل اپڈیٹ سے آگاہ کیا اور بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی کانسٹیبلان کو نشتر ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments