نجی سکولوں میں بھرتیوں سے قبل کریکٹر ویری فکیشن لازمی

نجی سکولوں میں بھرتیوں سے قبل کریکٹر ویری فکیشن لازمی

اساتذہ، ڈرائیورز، چوکیداروں اور سکیورٹی گارڈز کی مکمل جانچ پڑتال ہوگی

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بچوں کے تحفظ اور محفوظ تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کے لئے پرائیویٹ سکولوں میں بھرتیوں سے قبل تمام ملازمین کی پولیس اور کریکٹر ویری فکیشن لازمی قرار دے دی ہے ۔ اس سلسلے میں نجی تعلیمی اداروں کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔جاری احکامات کے مطابق اساتذہ، نان ٹیچنگ سٹاف، ڈرائیورز، چوکیداروں اور سکیورٹی گارڈز سمیت تمام ملازمین کی مکمل بیک گراؤنڈ چیکنگ کرائی جائے گی۔ پولیس ویری فکیشن اور سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر کسی ملازم کو بھرتی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ بچوں سے براہ راست رابطے کی ذمہ داری کسی ایسے ملازم کو نہیں سونپی جائے گی جس کی کریکٹر ویری فکیشن مکمل نہ ہو۔ نجی سکولوں میں ملازمین کی تصدیق نہ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے یہ اقدامات ہراسانی کی روک تھام اور طلبہ کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے کئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...