سابق ایم پی اے طارق احمد گرمانی آبائی گاؤں میں سپرد خاک

سابق ایم پی اے طارق احمد گرمانی آبائی گاؤں میں سپرد خاک

ڈیرہ غازی خان،کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری میاں طارق احمد گرمانی کو آہوں اور۔۔

 سسکیوں میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز آبائی گاؤں ٹھٹھہ گرمانی میں ادا کی گئی، جس میں ضلع کوٹ ادو سمیت ڈیرہ غازی خان اور ملتان ڈویژن کی سیاسی، سماجی و دینی شخصیات، معززین علاقہ، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور فضا سوگوار رہی۔مرحوم سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی اور سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں محمد سعود گرمانی کے حقیقی چچا تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...