میگا سیوریج منصوبہ،پیش رفت میں تیزی
شہر کے سینٹرل اور ساؤتھ زون سے حاصل ہونیوالے سیوریج کے پانی کی ٹریٹمنٹ کیلئے 250ملین امریکی ڈالر سے تیار منصوبہ کی فزیبلیٹی مکمل، ایشین بینک مشن کا دورہ شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی، سیوریج پانی کی محفوظ ٹریٹمنٹ اور ٹھکانے لگانے میں مدد ملے گی، ایم ڈی واسا فیصل شوکت کی بریفنگ
ملتان (وقائع نگار خصوصی )اولیاء کرام کے تاریخی شہر ملتان کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری، شہر کے سینٹرل اور ساؤتھ زون سے حاصل ہونے والے سیوریج کے پانی کی ٹریٹمنٹ کے لئے 250 ملین امریکی ڈالر کی خطیر لاگت سے تیار کئے جانے والے میگا پراجیکٹ کی فیزیبلیٹی کے مراحل مکمل ہونے کے بعد منصوبے کی فنڈنگ اور آئندہ پیش رفت کے حوالے سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اعلیٰ سطحی مشن نے گزشتہ روز واسا ہیڈ آفس شمس آباد ملتان کا دورہ کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے وفد کا استقبال کیا اور منصوبے کے مختلف تکنیکی، انتظامی اور ماحولیاتی پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ حفیظ لغاری، ڈائریکٹر ورکس حافظ محمد وقاص اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے بعد سیوریج کے پانی کی محفوظ ٹریٹمنٹ، اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے ۔ بڑھتی شہری آبادی، سیوریج کے پانی کی مقدار میں مسلسل اضافے اور ماحولیات و زیر زمین پانی کو درپیش خطرات کے پیش نظر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے جدید منصوبوں کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری کے لئے حکومت خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments