سرکاری اداروں سے شکایات کے ازالہ کیلئے آگاہی مہم،صوبائی محتسب متحرک

سرکاری اداروں سے شکایات کے ازالہ کیلئے آگاہی مہم،صوبائی محتسب متحرک

مطفر آباد میں تقریب، محکموں سے شکایات ،مسائل حل کے طریقہ کار پر آگاہی ،مسائل کے حل میں غفلت ،تاخیر کی صورت محتسب پنجاب سے رجوع کیا جائے ،محمود جاوید

ملتان (کورٹ رپورٹر) محتسب پنجاب ریجنل آفس ملتان کے زیر اہتمام یونین کونسل 77 جکھڑپور، پل مظفرآباد میں عوامی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کو سرکاری محکموں سے متعلق مسائل کے حل، شکایات کے اندراج اور ان کے ازالے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ مہم کے دوران علاقہ مکینوں نے مختلف سرکاری محکموں سے متعلق شکایات اور مسائل پیش کئے ، جن کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ضروری کارروائی اور مسائل کے حل کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔آگاہی مہم میں ایڈوائزر محتسب پنجاب ملتان محمود جاوید بھٹی، ایڈوائزر محتسب پنجاب ملتان-II وقار حسین، اسسٹنٹ ایسوسی ایٹ معاذ حسن بختیار اور متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں کو بتایا گیا کہ سرکاری محکموں کی جانب سے غفلت، تاخیر یا غیر ضروری مشکلات کی صورت میں محتسب پنجاب کے ادارے سے رجوع کیا جا سکتا ہے ، جبکہ شکایات کے اندراج اور ان کی پیروی کے لئے دستیاب طریقہ کار بھی سمجھایا گیا۔مہم کے دوران شہریوں کے مسائل متعلقہ محکموں کے افسروں کے سامنے رکھے گئے اور شکایات کے حل کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ محمود جاوید بھٹی نے کہا کہ عوامی آگاہی مہمات کا مقصد شہریوں کو ان کے حقوق سے روشناس کرانے کے ساتھ سرکاری اداروں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے مؤثر فورم کی سہولت سے آگاہ کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...