فارن گریجوایٹس کیلئے این آر ای سٹیپ ٹو کا شیڈول جاری
ملتان(خصوصی رپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فارن میڈیکل گریجوایٹس کے لئے نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن (این آر ای) سٹیپ ٹو کا شیڈ ل جاری کر دیا ہے ۔۔
این آر ای سٹیپ ٹو کے لئے آن لائن رجسٹریشن 2 دسمبر تک جاری رہے گی پی ایم ڈی سی کے مطابق این آر ای سٹیپ ٹو امتحان 12، 13، 19، 20 دسمبر اور 2، 3 جنوری کو مختلف مراحل میں منعقد کیا جائے گا۔پی ایم ڈی سی نے فارن میڈیکل گریجوایٹس کو امتحان پاس کرنے کا ایک اضافی موقع بھی دے دیا ہے ۔ جن گریجوایٹس کے این آر ای کے مقررہ مواقع ختم ہو چکے ہیں، وہ بھی ایک بار پھر امتحان میں شرکت کر سکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments