سگریٹ نوشی,پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد افراد موت کا شکار
دل ، پھیپھڑوں کے خطرناک امراض بھی تمباکو نوشی سے جنم لیتے ہیں، روک تھام کیلئے مزید سخت اقدامات ناگزیر ہیں،مقررین کا خطاب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فیوچر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناصر گورایہ، عظمیٰ چوہدری ودیگر نے کہا کہ تمباکو نوشی کے باعث پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں 70ملین افراد کی موت کی وجہ سگریٹ نوشی بنتی ہے ۔ صرف سگریٹ نوشی سے کینسر کے 16فیصد خدشات بڑھ جاتے ہیں،تمباکو نوشی دل کے امراض ، پھپھڑوں و دیگر خطرناک بیماریوں کا موجب بنتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 80 فیصد تمباکو نوشی مڈل کلاس ممالک میں پائی جاتی ہے ، تمباکو نوشی کی وجہ سے ان ممالک کی معاشی حالت ابتری کا شکار ہوتی جا رہی ہے ۔ پاکستان میں سگریٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو کم کرنے کیلئے مزید سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، عالمی ادارہ صحت کو بھی اس خطرناک صورتحال پر قابو پانے کے لئے مزید موثر اقدامات کرنا ہوں گے ۔