فوڈ اتھارٹی ریونیو وصول کرنے اور بڑھانے تک محدود,شہر ملاوٹ شدہ اشیا کی بھرمار

فوڈ اتھارٹی ریونیو وصول کرنے اور بڑھانے تک محدود,شہر ملاوٹ شدہ اشیا کی بھرمار

مانیٹرنگ ادارے نے مجموعی صورتحال غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ملوث عناصر کی فہرستیں سول ایڈمنسٹریشن کو ارسال کر دیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں فوڈ اتھارٹی ریونیو وصول کرنے اور اسے بڑھانے تک محدود جبکہ شہر سمیت ضلع بھر میں ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش کی روک تھام اس کی ترجیحات سے غائب ہیں، جبکہ سنگین نوعیت کی شکایات نے فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کو سوالیہ نشان بنا کر رکھ دیا ہے ، ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ ادارے نے مجموعی صورتحال غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ حکومت کی جانب سے چھوٹی بڑی درجنوں فیکٹریوں اور یونٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کی فہرستیں سول ایڈمنسٹریشن کو ارسال کی جا چکی ہیں مگر مناسب چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث عملدرآمد نہیں ہو سکا، بالخصوص مصالحہ جات میں لکڑی اور اینٹوں کا برودا،تیزاب، ناقص کھل ،مضر صحت پاؤڈر سے تیار شدہ کھویا ،ناقص گھی آئل سے تیار شدہ پاپڑ وغیرہ کی تیار ی اور فروخت بدستور عام ہے ، بیشتر علاقوں میں فروخت ہونیوالی چائے اور دیگر اشیاء میں بھی ملاوٹ کی جاتی ہے جبکہ فوڈ اتھارٹی ان اشیاء کی صرف پیکنگ دیکھ کر ہی سب اچھا کی رپورٹ کر رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں