ٹریفک پلان تشکیل ،پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردیں،شیخ کاشف مسعود

ٹریفک پلان تشکیل ،پولیس کی چھٹیاں  منسوخ کردیں،شیخ کاشف مسعود

ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر سرگودھا شیخ کاشف مسعود نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے ایام میں ٹریفک پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر کے سرگودھا شہر اور دیگر تحصیلوں کیلئے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اس ضمن میں ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ اوقات کے علاوہ اندرون شہر داخل ہونے والی ہیوی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر کے ان کے ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں، سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے والوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کی خلاف کارروائی کیلئے بھی ٹریفک پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں