سو فیصد ویکسی نیشن کے بعد کورونا ختم ہو جا ئیگا :ڈاکٹر کاشف

سو فیصد ویکسی نیشن کے بعد کورونا ختم ہو جا ئیگا :ڈاکٹر کاشف

64.4فیصد شہریوں کوکورونا سے بچا ؤ کی پہلی،دوسری ڈوز لگائی جاچکی

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں کا شف علی نے کہا ہے کہ جیسے جیسے ضلع میں کورونا ویکسین لگوانے کی شرح میں اضا فہ ہو تا جا ئے گاکورونا کیسز میں بھی خاطر خوا ہ کمی ہو گی اور سو فیصد ویکسی نیشن کے بعد یہ مو ذی مرض ختم ہو جا ئے گا ۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا پرسنز سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی میں اب تک64.4فیصد شہریوں کوکورونا سے بچا ؤ کی پہلی اور دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے ۔ویکسین کی پہلی ڈوز کی شرح13.28فیصد ہے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ جو لوگ کورونا وائرس سے بچا ؤ کی ویکسین کی پہلی ڈور لگوا چکے ہیں وہ فوری طور پر قریبی سٹیزن ویکسی نیشن سنٹر پر جاکر دوسری ڈوز بھی لگوائیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے تما م شہریوں کو چاہیے کہ وہ بلاتاخیر ویکسین کروائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں