میانوالی کو ڈویژن بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،عبدالغفار خان سوانس

 میانوالی کو ڈویژن بنانا وقت کی اہم  ضرورت ہے ،عبدالغفار خان سوانس

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماعبدالغفار خان سوانس نے کہا ہے کہ میانوالی کو ڈویژن بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے

کندیاں(نمائندہ دنیا ) ڈویژن بننے سے میانوالی تھل کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا ،انہوں نے کندیاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نئے اضلاع اور ڈویژن کے قیام کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے خفیہ طریقے سے عملدرآمد شروع کر دیا ہے بلکہ اس سلسلہ میں مختلف اداروں کو ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے اور مختلف اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں