پی ای آئی ایم اے کے سکولوں کی ٹیچرز 3ماہ کی تنخواہ سے محروم

پی ای آئی ایم اے کے سکولوں  کی ٹیچرز 3ماہ کی تنخواہ سے محروم

پی ای آئی ایم اے کے زیر انتظام چلنے والی سکولز کی خواتین اساتذہ گذشتہ تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں

کندیاں(نمائندہ دنیا )بار بار کے مطالبہ کے باوجود اساتذہ کو تنخواہیں نہ مل سکی ہیں،پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹو منیجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ضلع بھر میں چلنے والے سکولز کی سینکڑوں خواتین اساتذہ ماہ جون،جولائی اور اگست کی تنخواہوں سے محروم چلی آرہی ہیں خواتین اساتذہ کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے اس دور میں انہیں مسلسل تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے وہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں