نجی ہسپتال میں چوری کرنیوالے 2ملزم گرفتار،رقم برآمد

نجی ہسپتال میں چوری کرنیوالے 2ملزم گرفتار،رقم برآمد

شیراز احمد اور طاہر عباس سے 42لاکھ برآمد،اصل مالک کے حوالے

سرگودھا(نامہ نگار ) نجی ہسپتال میں چوری کرنے والے دوملزمان گرفتار، 46لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے ، تفصیل کے مطابق ریلوے روڈ پرواقع نجی ہسپتال میں چوری کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ساجد شہید پولیس موقع پر پہنچ گئی ، عبدالباسط کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ دن رات محنت اور جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے دومرکزی ملزمان شیراز احمد اور طاہر عباس کو گرفتارکرلیاجن کے قبضہ سے چوری شدہ رقم کل مالیتی46لاکھ روپے برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کردی گئی جبکہ وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیکر روانہ کردی ڈی پی او سرگودھا نے پولیس کو تعریفی سرٹیفکیٹ ونقدانعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں