کریک ڈائون جاری ، گودام سے 500کھاد کے تھیلے برآمد

 کریک ڈائون جاری ، گودام سے 500کھاد کے تھیلے برآمد

کھاد کی قیمتوں کو بینرز پر نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں:اے سی علیزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ کاکھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان نے ایک کارروائی میں گودام سے پانچ سو کھاد کے تھیلے برآمد کر لئے ۔ مزید برآں انہوں نے کھاد ڈیلروں کے نام پیغام میں کہاکہ وہ دکانوں پر کھاد کی قیمتوں کو بینرز کی صورت میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔ انہوں نے کہاکہ کوٹ مومن تحصیل میں یوریا کھاد وافر مقدار میں موجود ہے لیکن ذخیرہ اندوزی کے ذریعے اس کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جسے تحصیل انتظامیہ نے بروقت کارروائیوں سے ناکام بنا دیاہے ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ کسی کو کسانوں کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں