عوام دشمن اقدامات کو قبول نہیں کیا جائے گا ، اسلم کچھیلا

 عوام دشمن اقدامات کو قبول  نہیں کیا جائے گا ، اسلم کچھیلا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن حاجی محمد اسلم کچھیلا نے کہا ہے کہ۔۔۔

مسلم لیگ ن عوام دشمن منی بجٹ کو مسترد کر چکی ہے اور کسی صورت بھی اس طرح کے عوام دشمن اقدامات کو قبول نہیں کیا جائے گا ، عام آدمی کی زندگی قابل رحم بنانے پر عوام پی ٹی آئی حکومت کو معاف نہیں کریں گے ، حکومت نے مہنگائی میں پسے عوام پر منی بجٹ مسلط کر دیا ہے ، حکومت کا یہ اقدام کھل کھلا عوام دشمنی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں