سیاسی پارٹیاں نہیں،40چور حکومت کرتے ہیں،امیرالعظیم

سیاسی پارٹیاں نہیں،40چور حکومت کرتے ہیں،امیرالعظیم

کندیاں(نمائندہ دنیا )مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہاہے کہ پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کی بجائے 40چوروں کی حکومت ہوتی ہے۔

 جونادیدہ اشاروں پرہربارنیا علی بابا منتخب کرکے قوم پرمسلط کرتے ہیں،جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور ظالمانہ نظام کے خلاف 101احتجاجی دھرنے دے گی، 6فروری سے تحصیل،صوبائی وقومی حلقوں اور ضلعی ہیڈکواٹرز پر احتجاجی دھرنوں کاآغازہوجائے گا جس کی پلاننگ کرلی گئی،مارچ میں اسلام آباد کافیصلہ کن دھرنا حکومت کے ہوش اڑانے کے لیے کافی ہوگا عمران خان سے حکومت نہیں چل پارہی وہ عوام کی جان چھوڑ دیں۔

ا ن خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے صوبائی اجلاس کے بعد سیدمودودی بلڈنگ راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، امیرالعظیم نے کہاکہ عوام کا ووٹ بیلٹ باکس میں دفن کردیاجاتاہے ہماری جنگ کسی ایک پارٹی یاحکومت سے نہیں بلکہ اس استعماری نظام سے ہے جو اشرافیہ کے محلات کوتحفظ دیتا اور غریب کی جھونپڑی کوزمین بوس کرتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں