عوام کی جان و مال کی حفاظت پٹرولنگ پولیس کا اولین مقصد :انچارج چوکی محمد نواز

 عوام کی جان و مال کی حفاظت پٹرولنگ  پولیس کا اولین مقصد :انچارج چوکی محمد نواز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انچارج چوکی احمد سلیم شہید سب انسپکٹر محمد نواز نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پٹرولنگ پولیس کا اولین مقصد ہے ۔

دھند کی موجودہ صورتحال اور کرشنگ سیزن شروع ہونے سے حادثات کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے حادثات کو روکنے اور عوام کی قیمتی جانوں کی حفاظت کے لیے پٹرولنگ پولیس احمد سلیم شہید نے گنے کی ٹرالیوں رکشوں گدھا گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹر چمکدار پٹی لگانے کی مہم شروع کر رکھی ہے اب تک سینکڑوں گاڑیوں پر ریفلکڑ اور چمکدار پٹی لگائی گئی ہے انہوں نے گاڑیوں کے مالکان سے اپیل کی ہے کہ اپنی گاڑیوں کے پیچھے چمکدار پٹی یا ریفلکٹر کو ضرور لگا کر سفر کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں