ٹریفک مسائل کم کرنے کے نام پر یو ٹرن بند ، شہری پریشان

ٹریفک مسائل کم کرنے کے نام پر یو ٹرن بند ، شہری پریشان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک پولیس حکام کی انوکھی منطق ، ٹریفک مسائل کم کرنے کے نام پر شہر بھر کی متعدد مین شاہراہوں پر موجود یوٹرن بند کرتے ہوئے شہریوں کو اپنی منزل پر پہنچنے کیلئے لمبا سفر کرنے پر مجبور کردیاگیا۔

جبکہ یوٹرن کی بندش کی وجہ سے ٹریفک مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھنے لگے ہیں۔ذ رائع کے مطابق فیصل آباد میں چیف ٹریفک آفیسر آصف صدیق اور دیگر افسروں کی جانب سے انوکھی منطق کا مظاہرہ کرتے ہوئے سمندری روڈ، ستیانہ روڈ، نڑوالا روڈ، گلبرگ روڈ، سول ہسپتال روڈ، سرگودھا روڈ سمیت شہر بھر کی متعدد مین شاہراہوں پر بنائے گئے یوٹرنز کو ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کے نام پر بند کردیاگیا ہے ۔ سمندری روڈ پر واقعہ ڈی ٹائپ پُل چوک بند ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ اور راہگیروں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ اسی طرح سے سول ہسپتال کے سامنے موجود یوٹرن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں یوٹرن بند کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیاہے ڈی ٹائپ پُل اور سول ہسپتال گیٹ والے یوٹرن کو فوری کھولتے ہوئے انہیں درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں