تعلیمی اداروں کے قریب سگریٹ فروشی دھڑلے سے جاری

 تعلیمی اداروں کے قریب سگریٹ فروشی دھڑلے سے جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چھوٹی عمر کے بچوں بالخصوص زیر تعلیم طلباء میں تمباکو کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر ضلع بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی 50 میٹر کی حدود میں سگریٹ کی فروخت اور سٹاک رکھنے پر عائدپابندی دو سالوں سے عملدرآمدکی منتظر ہے۔

تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سکول جانیوالے بچوں میں بھی سگریٹ نوشی تیزی سے سرائیت کر رہی ہے ،اور سکولوں کے قریب اکثر دوکانوں پر انہیں سگریٹ نوشی کرتے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے ،دوسری طرف شہریوں کی طرف سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کے افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کے تعاون اور ضلعی سطح پر چیک اینڈ بیلنس رکھتے ہوئے ہیلتھ آرڈیننس 2002 کے تمام نکات پر عمل کروانے اور قانون کی خلاف ورزی پر سرکاری افسران کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں