نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ فروشوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری

نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ فروشوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری

سرگودھا(نامہ نگار) ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک ایف بی آر کی جانب سے درآمد شدہ اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ فروشوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔۔۔

 اس حوالے سے ایف بی آر کے افسروں کو خفیہ ذرائع سے مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ مڈھ رانجھا میں واقع مختلف گوداموں میں ٹیکس سٹیمپ کے بغیر سگریٹ کی ایک بھاری مقدار موجود ہے ،جس پر چیف کمشنر خورشید احمد خان مروت کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر علی صالح حیات کلیار کی سربراہی میں انسپکٹر آفتاب اعوان اور انسپکٹر وسیم جسرا پر مشتمل اسپیشل آئرن اسکواڈ نے چھاپہ مار کر تقریباً تین کروڑ مالیت کے (تراسی لاکھ ستر ہزار) سگریٹ ضبط کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں