تحریک لبیک پاکستان کا منشور اسلام، عوام اور پاکستان پیر صفدر حسین شاہ بخاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی رہنما تحریک لبیک پاکستان پیر صفدر حسین شاہ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کا منشور اسلام، عوام اور پاکستان ہے ، ان کے خلاف ہر اٹھنے والی آواز کیخلاف تحریک لبیک پاکستان سب سے پہلے میدان عمل میں ہوتی ہے۔
پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ تک جدوجہد جاری رہے گی، تحریک لبیک پاکستان نے ملک پر ظالم اور نا اہل حکمرانوں کے ہاتھوں یرغمال عوام کی آواز بنتے ہوئے پہلے مرحلہ میں ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا، جس پر پاکستان کی عوام اعتماد کرتے ہوئے ہڑتال کا حصہ بنے ، مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا ہے ، جس پر تحریک لبیک پاکستان پورے پاکستان سمیت سرگودھا میں بھی تین مارچ جمعہ کی نماز کے بعد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر کے ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔