تحصیل کمپلیکس بھیرہ میں پرچم کشائی تقریب ،سلامی پیش کی گئی

 تحصیل کمپلیکس بھیرہ میں پرچم  کشائی تقریب ،سلامی پیش کی گئی

بھیرہ(نامہ نگار)یوم پاکستان کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب تحصیل کمپلیکس بھیرہ میں ہوئی۔

 جہاں اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے قومی پرچم لہرایا 1122 اور پولیس کے دستوں نے قومی پرچم کو سلامی دی اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ پھیرہ انیس عباس بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے کہا کہ پاکستان قائد اعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کی دی گئی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے زندہ قومیں اپنے اسلاف کے کارناموں سے سبق سیکھتی ہیں ملک کو پر امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہمیں اپنے اختلافات بھلا کر اس کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کرنا ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں