سگریٹ نوشی کے خلاف نجی تنظیم کا پوسٹ کار ڈ مقابلے
میانوالی (نامہ نگار)کرومیٹک نے تمباکو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بچوں، صحت عامہ اور حکومتی آمدنی پر پڑنے والے مثبت اثرات کو اجاگر کرنے کے لئے پوسٹ کارڈز سیزن 3 مقابلے کا انعقاد کردیا۔
پاکستان میں تمباکو نوشی کے خاتمے کے حوالے سے فعال کردار ادا کرنیوالی غیرسرکاری تنظیم کرومیٹک نے تمباکو کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر صحت عامہ، بچوں اور حکومتی آمدنی پر پڑنے والے مثبت اثرات کو اجاگر کرنے کیلئے 13سے 25سال کی عمر کے نوجوانوں کے درمیان پوسٹ کارڈ سیزن 3 مقابلے کا آغاز کردیا ہے ۔ اس حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرومیٹک کے سی ای او شارق خان نے کہا کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران نوجوانوں میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات کو اجاگر کرنے میں پوسٹ کارڈ مقابلوں کے خاطر خواہ مثبت نتائج حاصل ہوئے اور رواں سال پوسٹ کارڈ مقابلوں کا انعقاد تمباکو نوشی کے خاتمے کے حوالے سے جاری مہم کی کڑی ہے۔