چلڈرن ہسپتال لاہور واقعہ کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

چلڈرن ہسپتال لاہور واقعہ کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

بھلوال(نمائندہ دنیا) سول ہسپتال میں گزشتہ روز ڈاکٹرز کی ہڑتال مریض رل گئے لاہور چلڈرن ہسپتال میں سینئر ڈاکٹرز اور نرسز پر حملے اور تشدد کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے۔

 چلڈرن ہسپتال لاہور میں سینئر ڈاکٹر سعد رفیق’ لیڈی ڈاکٹر ربیعہ اور نرسز پر چند افراد نے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا’ ملزمان قتل کی دھمکیاں دیتے رہے اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ کرتے رہے ۔ واقع پربھلوال تحصیل ہیڈ کواٹر سول ہسپتال میں تمام ڈاکٹرز برادری نے ہڑتال کر دی جس سے مریض رل گئے کسی مریض کو چیک نہیں کیا گیا ڈاکڑوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد، ڈاکٹر محمد علی، ندیم الزمان اور دیگر نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کا واقع سراسر اخلاقی’ قانونی جرم ہے اس کے ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ ڈاکٹروں’ نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو فوری انصاف فراہم نہ کیا گیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں