عید الاضحی : جانوروں کی خریداری کیلئے 15 مویشی منڈیاں  اور 17 عارضی سیلز پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ

 عید الاضحی  : جانوروں  کی  خریداری  کیلئے 15 مویشی  منڈیاں  اور  17  عارضی  سیلز  پوائنٹس  قائم  کرنے  کا  فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈویژن بھر میں عید الاضحی کے موقع پر عوام کیلئے جانوروں کی خریداری کو احسن انداز میں یقینی بنانے کیلئے 15مویشی منڈیاں اور 17عارضی سیلز پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔

 جو عید الاضحی سے 10دن پہلے فنکشنل ہو جائینگے ، تمام سیلز پوائنٹس نہ نفع نہ نقصان کی بنیاد پر قائم کئے جائینگے ، جن کا بنیادی مقصد جگہ جگہ جانوروں کی خریدوفروخت کو روکنا او رایک ہی جگہ بڑے چھوٹے مویشیوں کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے ، یہ بات کمشنر اجمل بھٹی کی زیر صدارت منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں بتائی گئی کمشنر نے چاروں اضلاع میں مویشیوں کی فروخت کیلئے یکساں نرخ مقرر کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی پالیسی کے مطابق سیلز پوائنٹس پر صرف اخراجات کے پیسے وصول کئے جائیں۔ انہوں نے مویشی منڈیوں سمیت تمام سیلز پوائنٹس پر فروخت کنندگان اور خریداروں کیلئے سایہ، بجلی، پنکھے، پینے کے پانی، پارکنگ، عارضی ہوٹلز، مسجد اور سکیورٹی کے انتظامات کی ہدایت کی۔ مویشی منڈیوں او رسیلز پوائنٹس میں صفائی کو بھی یقینی بنانے، بلدیاتی اداروں، لوکل گورنمنٹ اور کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ملازمین پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں