معدنیا ت چوری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جا ئے ،ڈپٹی کمشنر

معدنیا ت چوری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جا ئے ،ڈپٹی کمشنر

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سجاداحمد خاں کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مائنز اینڈ منرل کمیٹی کا پا نچواں جائز ہ اجلا س ۔۔

ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر مائنز اینڈ منرل محمد عثمان منظور اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلا س میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ معدنیات کے مختلف امور کا تفصیلی جائز ہ لیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر مائنز اینڈ منرل محمد عثمان منظور نے ڈپٹی کمشنر کو محکمانہ واجبات کی وصولیوں ، معدنیات کی چوری کی روک تھا م کے سلسلہ میں کیلئے کئے گئے اقدامات اور نئے و تجدید شدہ لائسنسوں کے اجراء کے کیسوں کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی مائنز اینڈ منرل کو ہدایت کی کہ محکما نہ واجبات کی وصولیوں میں تیزی لا ئی جا ئے اور معدنیات کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں