نگہبان رمضان پیکیج : راشن کیلئے وئیر ہاؤس بنانے کا حکم

نگہبان رمضان پیکیج : راشن کیلئے وئیر ہاؤس بنانے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکیج کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ز خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے علاوہ اے ڈی سی آر سرگودہا نے شرکت کی ۔

اجلاس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ گھرانوں کے ڈیٹا کی تصدیق بارے بریفنگ دی گئی ۔ کمشنر نے خشک راشن کے بیگز کو محفوظ رکھنے کیلئے ہر تحصیل میں ویئر ہاؤس بنانے کا حکم دیا تاکہ راشن کو محفوظ طریقہ سے ہر مستحق کے گھر تک پہنچایا جاسکے ۔ انہوں نے قابل عمل ٹرانسپورٹیشن پلان مرتب کرنے کے ساتھ راشن سے لوڈ گاڑیوں کی سکیورٹی کیلئے بھی خاص اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ نگہبان رمضان پیکیج کو جلد سے جلد حق دار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں گے اور اس ضمن میں روزانہ شام اجلاس ہو ں گے جس میں چاروں اضلاع میں خشک راشن مستحق تک پہنچانے کاجائزہ لیا جائیگا ۔ اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنروں نے اپنی تیاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں