ضلع خوشاب کے سپوت میجر جنرل احمد بلال بھی ہلال امتیاز حاصل کرنیوالوں شامل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اعلی خدمات پر ہلال امتیاز حاصل کرنیوالوں میں سرگودھا ڈویژن کے علاقہ وادی سون سکیسر کے ۔۔
قصبہ انگہ ضلع خوشاب کے سپوت میجر جنرل احمد بلال بھی شامل ہیں، جنہیں صدر پاکستان آصف علی زرداری نے تمغہ امتیاز سے نوازا، میجر جنرل احمد بلال معروف سابق ماہر تعلیم ملک جاوید اعظم کے بیٹے اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سرگودھاکے سابق سینئر آفیسر ڈاکٹر پرویز اعظم کے بھتیجے ، محمد طیب جاوید ، محمد عمیر علی اور احمد علی کے بھائی ہیں، دوست احباب اور عزیز و اقارب نے میجر جنرل احمد بلال کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارک باد دی ہے ۔