یوٹیلیٹی سٹور وں سے سستا گھی،چینی اور آٹا غائب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یوٹیلیٹی اسٹورز حکام اور سٹورز ملازمین کی مبینہ ملی بھگت کے ساتھ سبسٹڈی اشیاء کی وسیع پیمانے پر خرد برد کا انکشاف کیا ہے۔۔
، گزشتہ روزمانیٹرنگ ادارے کی جانب سے صوبائی حکام کو ارسال کردہ رپورٹ میں آگاہ کیا گیا کہ ڈی پی او چوک،سیٹلائٹ ٹاؤن، بلاک نمبر16، کوٹ فرید روڈ، گلشن جمال،استقلال آباد کالونی ، مقام حیات سمیت مختلف مقامات پر واقع یوٹیلیٹی سٹوروں سے سستی چینی، گھی اور آٹے کی بھاری مقدار سپلائی کے دوران ہی مبینہ طور پر غائب کر دی جاتی ہے اور سٹور ملازمین سے اضافی وصولیوں پر زبردستی دستخط کروائے جاتے ہیں، جس کے بعد رہی سہی کسر سٹورز ملازمین پوری کرتے ہیں ، چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کا بھرپور فائدہ اٹھا کر یوٹیلیٹی سٹورز میں عام صارف کیلئے خریداری کا عمل انتہائی مشکل اور سست بنا کر رکھا گیا ہے ، اس امر کی بھی نشاندہی ہوئی ہے کہ سستی اشیاء مارکیٹ میں فروخت کرنے کیلئے ایجنٹ مقرر ہیں جن کے ذریعے سودے بازی کروا کر کمیشن لیا جاتا ہے ،یوٹیلیٹی سٹورز حکام کا اپنا ویجی لینس شعبہ بھی اپنا حصہ وصول کر کے سب اچھا کی رپورٹ ارسال کر رہا ہے ، مزید یہ کہ کم آمدن والے افراد کی اکثریت حکومتی ریلیف پروگرام سے محروم ہیں رپورٹ میں متذکرہ صورتحال کے سد باب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔